بريلى، 15 دسمبر (يو اين آئى) اعلى حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بريلوى رضی اللہ تعلی عنہ کا 96 واں عرس بدھ سے شروع ہوگا۔
تحريک تحفظ سنت (ٹى ٹى ايس) کے زيراہتمام اسلاميہ کالج کے ميدان
ميں منعقد کئے جانے والے اس سہ روزہ عرس کے پروگرام ميں ملک و بيرون ملک سے لاکھوں زائرين کى شرکت کى توقع ہے۔ عرسِ رضوى کا اختتام 19 دسمبر کو نائب سجادہ نشيں احسن مياں قادرى کى تاجپوشى کے ساتھ ہوگا۔